خبردار!امریکہ جانے کےخواہشمندوں کے لیے اہم اپڈیٹ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد: تمام طالب علموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 2019 سے امریکہ کے ویزا کے درخواست گزاروں سے ان کی سوشل میڈیا پر شناختی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
تاہم حال ہی میں اس پالیسی میں بعض اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ویزا درخواست کے تقاضوں میں کچھ نرمی دیکھی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا کی درخواست جمع کرانے سے قبل تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ تازہ ترین ہدایات کا بغور جائزہ لیں اور یہ تسلی کریں کہ وہ دیے گئے طریقہ کار پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔
اس وقت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کے لیے “سٹوڈنٹ ویزا” کے حصول کا عمل جاری ہے، جس میں درخواست جمع کروانا اور اپائنٹمنٹ شیڈول کرنا شامل ہے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے امیدوار http://ustraveldocs.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
کے پی حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔
خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔