پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1335 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1144 روپے اضافے سے 3لاکھ 5ہزار 212 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ سونے کی عالمی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 3343 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت میں 300 روپیکا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کوعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3865 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 410278 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 839 روپے ہوگئی۔