گرومندر پر بارش کے دوران کارپیٹنگ کی ویڈیو وائرل، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی وضاحت جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بارش کے دوران گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی ٹیکنیکل کے مطابق، محرم الحرام سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری تھا۔
گرومندر کے قریب بھی روڈ کارپیٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا کہ اچانک بارش کا آغاز ہو گیا۔
طارق مغل کا کہنا ہے کہ متعلقہ سڑک پر ڈامر ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا تھا جب بارش شروع ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر کام روک دیا گیا۔
"https://cdn.
ان کے مطابق، کسی شہری نے اس دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی کہ بارش کے دوران کارپیٹنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔
ڈی جی ٹیکنیکل نے مزید کہا کہ بارش کے مکمل اختتام تک مذکورہ مقام پر کارپیٹنگ کا کام معطل کر دیا گیا ہے، اور آئندہ بھی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کام کا آغاز کیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود معلومات کی تصدیق کیے بغیر منفی تاثر نہ پھیلائیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارپیٹنگ کا بارش کے
پڑھیں:
دوکاندار کی آنکھوں میں مرچ پھینک کر زیورات لے کر بھاگنے کی کوشش کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار
تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو پکڑ لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار نے چند سیکنڈز میں خاتون کو بار بار تھپڑ مارے، تقریباً 20 سیکنڈ میں 17 بار اور پھر کاؤنٹر کے اوپر چڑھ کر اسے باہر گھسیٹ لیا۔
پولیس کے مطابق، خاتون موقع سے فرار ہوگئی تھی، تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوری دوکاندار زیورات