بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 3 محاذوں پر فتح حاصل کی، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے صرف سرحدی سطح پر ہی نہیں بلکہ تین مختلف محاذوں پر دشمن کو شکست دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی کو 3 حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، جن میں سفارتی محاذ، بیانیے کی جنگ اور محاذ جنگ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا،ہم نے یہ جنگ بھی جیتی : بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل پاکستان سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اس کے عالمی سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اس کے 6 جہاز مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی سفارتکاروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف پہنچایا گیا اور عالمی برادری نے اس مؤقف کو تسلیم بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو ہمارا ردعمل یقینی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایک اور بڑا محاذ بیانیے کا تھا جس میں پاکستان نے فخر کے ساتھ کامیابی حاصل کی، بھارت کی پروپیگنڈا مشینری کے باوجود پاکستان کا سچ اور دلیل پر مبنی بیانیہ غالب رہا۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ان تینوں سطحوں پر کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی بات منوانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیرخارجہ شکست کامیابی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی بلاول بھٹو زرداری میں پاکستان نے کہا
پڑھیں:
شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اہم کامیابی حاصل کرلی
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی نے انسپائر لندن کالج سے آفس آف دی کوالیفکیشنز اینڈ ایگزامینیشنز ریگولیشن لیول 3 ڈپلومہ اِن بزنس مینجمنٹ کامیابی سے مکمل کرنے کی خبر شیئر کی ہے۔
یہ ایک ریگولیٹڈ کوالیفیکیشن ہے جو یورپی کوالیفیکیشنز فریم ورک کے تحت تسلیم شدہ ہے اور برطانیہ میں مزید تعلیمی یا پیشہ ورانہ مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔
اس کامیابی کے بعد شاداب خان برطانیہ میں انڈرگریجویٹ اور اعلیٰ سطح کے تعلیمی پروگرامز کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔
شاداب خان کا یہ تعلیمی سنگ میل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کرکٹ سے ہٹ کر اپنی مہارتوں کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ چونکہ کھیلوں کے کیریئر غیر یقینی ہو سکتے ہیں، اس لیے 26 سالہ شاداب کا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا فیصلہ اس بات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ کھیل کے بعد کی زندگی کے لیے تیاری ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟
شاداب خان کی یہ کامیابی بلا شبہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹار کھلاڑی اہم کامیابی تعلیمی میدان سنگ میل شاداب خان قومی کرکٹر مہارت وی نیوز