کراچی: بہن بھائیوں کا 4 رکنی ڈکیت گروپ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی میں ایک تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے
ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق پی ایس ایچ ایس میں واقع ایک تاجر کے گھر سے ڈکیتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے نام یسریٰ،نمرہ، شہریار اور شہروز ہیں۔
پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔
مزید پڑھیے: کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل
ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آپس میں بہن بھائی ہیں اور یہ ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو بہن بھائی کراچی کراچی ڈکیتی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکو بہن بھائی کراچی کراچی ڈکیتی تاجر کے گھر
پڑھیں:
کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں
ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد، دوسری پوزیشن منزہ خان بنت مبشر حسن اور انوشہ نوید بنت نوید سرور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 27 ہزار 323 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔ ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔ ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔