ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دلہن لورین سانچیز کون ہیں؟ حیران کن داستان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اس وقت دنیا کی نظریں ایمازون کے بانی 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر 55 سالہ لورین سانچیز کی شادی پر مرکوز ہیں، جسے "صدی کی شادی" قرار دیا جا رہا ہے۔
جوڑا پہلے سے شادی شدہ تھا اور دونوں کے بچے بھی ہیں۔ 2019 میں دونوں نے اپنی شادیاں ختم کیں اور ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔
جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 3 دن تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔
جیف بیزوس کا نام کسی کا تعارف کا محتاج نہیں وہ ای کامرس اور خلائی مہمات کے کامیاب ترین بزنس مین ہیں جن کا شمار دنیا کے امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے۔
تاہم لورین سانچیز بھی ایک غیر معمولی اور باہمت شخصیت ہیں جنہوں نے صحافت، ہوابازی، اور خلائی سفر جیسے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پس منظر اور ابتدائی زندگیلورین سانچیز 1969 میں امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیدا ہوئیں اور کیلیفورنیا میں پلی بڑھیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ہم کچھ بھی نہیں تھے، میں اپنی نانی کی کار کے پچھلے حصے میں سوتی تھی جب وہ لوگوں کے گھروں کی صفائی کرتی تھیں۔
لورین ایئر ہوسٹس بننا چاہتی تھیں لیکن اس وقت کی جسمانی معیار کی پابندیوں کی وجہ سے انھیں ملازمت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے صحافت کی تعلیم حاصل کی اور 1990 کی دہائی میں براڈکاسٹ جرنلزم میں قدم رکھا۔
ٹی وی اسٹار سے ایوی ایشن پائلٹ تکلورین سانچیز نے Fox Sports, Good Day LA, اور Extra جیسے پروگرامز میں رپورٹنگ اور میزبانی کی اور ایمی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ وہ مشہور شو "So You Think You Can Dance" کی پہلی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔
لورین نے 40 سال کی عمر میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کا لائسنس حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور 2016 میں Black Ops Aviation کے نام سے امریکا کی پہلی خاتون ملکیت ایریل فلم کمپنی قائم کی۔
2025 کے اوائل میں، وہ بلو اوریجن کے ایک مشن میں شامل ہوئیں اور 10 منٹ کے سب آربیٹل خلائی سفر کے دوران خلا میں گئیں، جہاں انہوں نے "اوور ویو ایفیکٹ" کا تجربہ کیا اور زمین کو بچانے کا پیغام دیا۔
2024 میں انہوں نے بچوں کے لیے ایک کتاب "The Fly Who Flew to Space" بھی لکھی، جو ان کے بچپن میں ڈسلیکسیا (الفاظ کی پہچان میں مشکل) کے ساتھ جدوجہد پر مبنی ہے۔
ذاتی زندگی اور بیزوس سے تعلقلورین سانچیز کی پہلی اولاد 2001 میں NFL کھلاڑی ٹونی گونزالیز سے ہے۔ 2005 میں لورین نے ہالی وُڈ ایجنٹ پیٹرک وائٹ سیل سے شادی کی جن سے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے۔
لورین کی جیف بیزوس سے ملاقات 2018 میں ہوئی تھی جب ان کی کمپنی Black Ops Aviation نے بیزوس کی خلائی کمپنی Blue Origin کے لیے فلم سازی کی خدمات فراہم کیں۔
دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی جو 2019 میں جیف بیزوس کی ان کی اہلیہ میکینزی اسکاٹ سے علیحدگی کی وجہ بنی اور اسی سال لورین نے بھی اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔
اپنی اپنی سابق شادیاں ختم کرکے جیف بیزوس اور لویرن نے 2023 میں باقاعدہ منگنی کا اعلان کیا اور اٹلی کے ساحل پر اپنی یاٹ پر منگنی کی شاندار تقریب منعقد کی تھی۔
وینس میں شاندار شادیتاہم اب یہ جوڑا اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں اپنی تین روزہ شادی کی تقریبات میں مشغول ہے جس پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں اور دنیا بھر سے مشہور شخصیات شریک ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لورین سانچیز جیف بیزوس انہوں نے
پڑھیں:
زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف
فوٹو فیس بک / قومی اسمبلیپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔
قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔
راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون ہے فرح گوگی؟
وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کسی بحث اور نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ہے
اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انشااللہ یہ صدر زرداری کو کچھ نہیں کرسکتے، زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، آپ ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو اندر کروایا، آپ گالیاں نکالتے ہیں اور چاہتے ہیں جیل میں بیٹھے آپ کے لیڈر کو بھی گالیاں پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جس کے ساتھی ہوں اس کو دشمن کی ضرورت نہیں، آئینی ترمیم سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا، ہم ملک کا دفاع مضبوط کرنے والے ہیں، آپ نے ملک کا دفاع کمزور کیا ، پاکستان کا آئین اور قانون توڑا۔