دو عام تعطیلات؛ عوام کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد عاشورہ کی تعطیلات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے، جس کے مطابق نو اور دس محرم کی سرکاری تعطیلات 5 اور 6 جولائی کو ہوں گی۔
تاہم اس سال سرکاری ملازمین کو عملاً صرف ایک دن کی چھٹی میسر آئے گی کیونکہ دس محرم (6 جولائی) اتوار کو ہے، جو معمول کی ہفتہ وار تعطیل ہے۔ اس حوالے سے تاحال حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اتوار کے ساتھ اضافی تعطیل دی جائے گی یا نہیں۔
تعطیلات کا حتمی نوٹیفکیشن جلد محکمہ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کیا جائے گا، جس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر منظوری شامل ہوگی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی یکم محرم کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور عاشورہ (10 محرم) کا دن مسلمانوں کے لیے نہایت اہم مذہبی حیثیت رکھتا ہے۔ نو اور دس محرم کو ملک بھر میں عزاداری اور عبادات کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قاضی احمد،سندھ ایمپلائزالائنس کی تالہ بندی جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-4
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد میں سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر پنشن میں کٹوتی کے کالے قانون کے خلاف آج تیسرے روز بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے سندھ کے تمام محکموں ریونیوبلدیات اسکولز کالج اسپتال سمیت دیگراداروں کی تالا بندی کرکے اپنے مطالبات کے حق میں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا اور اداروں کے سامنے دھرنے دیے گئے اور اپنے جائز مطالبات کے لیے نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے جاتے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
ٹھٹھہ، سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری ملازمین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں