خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔

پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔

خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔

اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے، مزید 25 ارکان ملنے سے اپوزیشن ارکان کی تعداد 52 ہو جائے گی۔

35 ارکان نے اب تک اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے، وہ اپنا وزن اپوزیشن کے پلڑے میں ڈال کر وزیراعلیٰ گنڈاپور کی حکومت کو زیر و زبر کر سکتے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواتین کی

پڑھیں:

پختونوں کی سرزمین پر ڈالری جنگ مسلط کرکے امن و امان کو داو پر لگادیا گیا ہے، عبد الواسع

صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گزشتہ تین عشروں سے ہمارا صوبہ خیبر پختونخوا بدترین بدامنی اور مسلسل ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے اور صوبے کے عوام پر عرصہ دراز سے ڈالری جنگ مسلط ہے، جس سے صوبہ بھر میں بدترین بدامنی کا راج ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل تیراہ میں گزشتہ رات 23 معصوم افراد، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ ظلم و بربریت، انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت اس واقعے کو دہشت گردوں سے جوڑ کر سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت نے سانحہ تیراہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  •  جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے،بیرسٹر سیف
  • عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے
  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان
  • خیبر پختونخوا حکومت کا وفاقی پالیسی پر اعتراض، افغانستان سے بات چیت ناگزیر قرار
  • پختونوں کی سرزمین پر ڈالری جنگ مسلط کرکے امن و امان کو داو پر لگادیا گیا ہے، عبد الواسع
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینے پر ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا سپریم کورٹ کے رخصتی سے قبل طلاق کے فیصلے پر اظہار تحفظ
  • اعلیٰ عدلیہ کا جج اپنے ہی جج کے خلاف رٹ یا توہینِ عدالت کارروائی نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ