چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کیلئے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر  چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کیلئے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چاروں صوبوں فوج تعیناتی وزارت داخلہ

پڑھیں:

زائرین سے متعلق حکومت و ملتِ جعفریہ کا 6 اہم نکات پر اتفاق

—فائل فوٹو

وفاقی حکومت اور ملتِ جعفریہ کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں 6 اہم نکات پر اتفاقِ رائے کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری مذہبی امور، وزارتِ خارجہ، ایف آئی اے حکام، سیکریٹری داخلہ بلوچستان و سندھ، وزارتِ دفاع، سول ایوی ایشن اور وزارتِ خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملتِ جعفریہ کے علامہ شبیر میثمی، علامہ احمد اقبال رضوی، ایم این اے حمید حسین، زاہد علی اخونزادہ، علامہ مقصود احمد ڈومکی، علامہ صادق جعفری بھی شریک ہوئے۔

زائرین کے مسائل آئندہ 48 گھنٹوں میں حل ہو جائیں گے، گورنر سندھ

کراچیگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم...

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج بارڈر بند ہونے سے پہلے رمدان اور تفتان میں موجود طلباء کو بارڈر کراس کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں گے، سی اے اے اور وزارتِ دفاع کو زائرین کے فضائی سفر کا شیڈول فوری جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی زمینی راستوں سے جانے والے زائرین کی فہرست آج ہی وزارتِ داخلہ کو دے گی، زمینی راستوں کے زائرین کو ماہِ صفر میں فلائٹس سے عراق سفرِ مقدس پر بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق زمینی راستوں کے مسافروں کو اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سے فضائی سفر پر بھیجا جائے گا، اربعین کے ویزے کی توسیع کے لیے وزارتِ خارجہ عراق حکومت سے آج ہی درخواست کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ زائرین کمیٹی کا کہنا ہے فلائٹس شیڈول اور رعایتی ایئر ٹکٹس کے حوالے سے وزارتِ داخلہ متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرے گی، جتنا ممکن ہو سکے گا اربعین پر زمینی راستوں کے مسافروں کو بذریعہ فضائی سفر بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری
  • زائرین سے متعلق حکومت و ملتِ جعفریہ کا 6 اہم نکات پر اتفاق
  • آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ
  • حکومت اور زائرین کمیٹی کے درمیان اہم اجلاس، زائرین کو روانہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں مساجد کو شہید کرنیکا فیصلہ عذاب الہٰی کو دعوت دینا ہے، کاشف سعید شیخ
  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
  • اسلام آباد مری روڈ پر قائم مسجد و مدرسہ نئی جگہ پر منتقل، بغیر نوٹس عمارت گرانے کی خبریں خلاف حقائق
  • یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلئے مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری