محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر ہنگامہ، آپ بھی دیکھیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محرم الحرام: ملک بھر میں امن و امان کے لیے پاک فوج تعینات
اسلام آباد(صغیر چوہدری )
اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے دوران فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ۔فوج کی تعیناتی صوبوں کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحٹ فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے دستے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فوج کے دستے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔