محرم الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج تعینات
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:محرم الحرام کے دوران ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کر دی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے، فوجی اہلکار مقامی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق حساس شہروں اور اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ انٹرنیٹ سروس کی عارضی بندش پر بھی غور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزارت داخلہ
پڑھیں:
مقبول احمد گوندل نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات
(ویب ڈیسک) مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ مقبول احمد گوندل کو چار سال کی مدت کے لئے آڈیٹر جنرل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبول احمد گوندل اس سے قبل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں