سانحہ سوات: بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔
نجی ٹی وی دنیانیوز نےکے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز شریف نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑی ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، حالیہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے مزید الرٹ رہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں ذرا سی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خورکہاں تھے؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں جشن آزادی کا بھرپور جشن، ہزاروں کی شرکت متوقع
پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم، سجاد علی، بلال سعید اور شے گل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ اس کنسرٹ میں روایتی پنجابی ثقافت کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی تاکہ جشن آزادی کا رنگ اور زیادہ منفرد اور خوشگوار بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے تحت صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں، اور اس موقع پر وزارت اطلاعات و ثقافت نے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کی جا سکے۔ وزارت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کا انعقاد ایک منفرد انداز میں کیا جا رہا ہے اور فن و ثقافت کو فروغ دینے کی روایات کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں پاکستان کی افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، جنہوں نے معرکہ حق میں تاریخی کارنامے انجام دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد اس تقریب میں شرکت کریں گے اور شہریوں کو آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے تحریک انصاف کو بھی مشورہ دیا کہ احتجاج کی بجائے جشن آزادی میں حصہ لیں۔