دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات: خوبصورت وادی سوات ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں دریائے سوات میں سیلابی ریلے کا شکار ہونے والے مزید ایک سیاح کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جب کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح دریائے سوات میں اچانک پانی کا تیز ریلا آیا، جس نے مختلف مقامات پر موجود 70 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 55 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جب کہ باقی کی تلاش کا عمل رات بھر جاری رہا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں بیشتر کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، جو عید کی چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کی غرض سے سوات آئے تھے۔ متاثرہ خاندان دریائے سوات کے کنارے ایک ہوٹل میں ناشتہ کر رہا تھا اور دریا کے نسبتاً خشک حصے میں موجود تھا کہ اسی دوران اوپر کے علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث اچانک پانی کا ریلا آیا اور سب کچھ بہا لے گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، مقامی پولیس اور رضاکار تنظیمیں شریک ہیں، جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے نتیجے میں دریاؤں میں غیر متوقع ریلوں کی شدت بڑھ گئی ہے۔ ایسے حالات میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دریاؤں کے اطراف میں سیر و تفریح کرتے وقت خاص احتیاط برتیں کیونکہ موسمیاتی تغیرات کے باعث اس قسم کے حادثات اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سوات
پڑھیں:
نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیو دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون ریڈ فورٹ کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں جل گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے جائے حادثہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، ، دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے 3 سے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں آٹھ افرا کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد نئی دہلی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔