Jasarat News:
2025-08-13@18:57:03 GMT

والدین

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

والدین

والدین.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امیتابھ بچن نے اپنی کمائی سے پہلی بار والدین کو ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔

مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی" کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ 

 پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔

وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے اپنی والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں پہلی بار ریسٹورنٹ لے جا کر کھانا کھلایا اور کہا کہ وہ قیمت کی پرواہ نہ کریں بلکہ جو چاہیں آرڈر کریں۔

اس پر امیتابھ بچن نے اپنی پہلی کمائی سے والدین کو دہلی کے مشہور ریسٹورنٹ موتی محل لے جانے کا واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے بعد وہ پہلی بار وہاں گئے اور بہت ڈر محسوس ہوا کہ لوگ انہیں کیسے دیکھیں گے، ان کے کپڑے کیسے ہوں گے اور کیا کہیں گے اور وہ اپنے والدین کو خوش کرنے کیلئے انہیں وہاں لے گئے تھے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ یہ سب سوچیں ہر اس شخص کے ذہن میں آتی ہیں جو پہلی بار اس طرح کے موقع پر جاتا ہے، اور وہ وجے کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • امیتابھ بچن نے اپنی کمائی سے پہلی بار والدین کو ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا