بنو قابل پروگرام کو ہر ضلع میں پھیلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا رہے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں دو روزہ بنو قابل نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام بن چکا ہے جسے پاکستان کے ہر ضلع میں پھیلائیں گے۔
بنو قابل پاکستان کے پیٹرن ان چیف حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر ضلع اور شہر میں اس انقلاب کو پھیلائیں اور نوجوانوں کو ہنر مند پاکستان کی بنیاد بنادیں۔
دو روزہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے جن میں مختلف ریجنز کی ٹیموں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور پروگرام کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔