data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری کا آغاز محرم الحرام کے حوالے موجودہ صورتحال پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ایام عزاکا آغاز ہوچکا ہے۔یکم محرم الحرام سے شہر بھر میں مجالس عزا شروع ہوگا ہی شہر بھر میں مجالس و جلوس عزاکی گزر گاہوں پر سفائی ستھرائی کے کوئی کام نہیں ہوئے۔ایام عزا میں شہری حکومت کی نا اہلی صاف دیکھ رہی ہے۔سیاسی بھرتی کئے ہوئے نا اہل میئر عوام پر گزشتہ 2 سالوں سے مسلط ہے۔بارش کے بعد شہری حکومت کی قلعی کھل گئی۔شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔مرتضی وہاب شہر سے ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے۔میئر کی نا اہلی کی وجہ سے عوام پر باران رحمت زحمت بن گئی ہے۔ایسا لگتا ہے مون سون کی ابتدا میں ہی شہر ڈوب جائے گا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری برطرف کیا جائے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں بلدیاتی مسائل کو ینگامی بنیادوں پر حل کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ڈاکو بھی ہلاک

کراچی:

کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی
  • پنجاب حکومت کی اربعین واک پر جبری پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • سپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت ، بطور “کسٹوڈین آف دی ہاؤس” ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہوں، سردار ایاز صادق
  • اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو دوسری بار حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو حکومت کیساتھ مذاکرات کی دعوت
  • ڈمپر‘ٹرالر‘ ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مررہے ہیں: حافظ نعیم
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک گھنٹے میں 2 شہری جاں بحق
  • کراچی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ڈاکو بھی ہلاک
  • آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، میئر کراچی