data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص میں بجلی بحران پر ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر علیم خانزادہ کا نوٹس، حیسکو میرپورخاص کی کارکردگی پر عدم اطیمنان،بجلی کی فوری بحالی کی ہدایتتفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری شدید بجلی بحران پر حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر علیم خانزادہ نے سخت نوٹس لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق، شہر بھر میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔رات گئے انجینئر علیم خانزادہ نے حیسکو چیف حیدرآباد، کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو میرپورخاص سے ہنگامی رابطہ کیا اور بجلی بحران کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے حیسکو میرپورخاص کی کاکردگی پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو کی جانب سے میرپورخاص کو لوڈشیڈنگ فری بنانے پر کروڑوں روپے آخر کہاں خرچ کئے گئے ہیں؟عوام کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے کا حساب لیا جائیگا۔۔انہوں نے حیسکو حکام کو واضح ہدایت دی کہ میرپورخاص کے شہریوں کو فوری طور پر بجلی کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جائے اور بجلی کی بندش کے تمام اسباب کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف