علیزے شاہ کے پراسرار شخص کے ساتھ تعلقات، مداحوں میں تجسس
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔
صورتحال اس وقت اور بھی دلچسپ ہو گئی جب علیزے نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخص ان کے کمرے میں ورزش کرتا دکھائی دیا۔ اس ویڈیو میں علیزے نے کہا، ’’صبح کے 8 بج رہے ہیں‘‘، جس کے بعد انہوں نے اس شخص کو آرام کرنے کا کہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز کو دیکھتے ہی مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ کئی صارفین کا خیال ہے کہ علیزے نے اپنا دل کسی کو دے دیا ہے اور جلد ہی وہ اسے باقاعدہ طور پر متعارف کروائیں گی۔ کچھ نے کہا کہ اب انہیں اپنی زندگی میں ایک خاص شخص مل گیا ہے۔
تاہم، علیزے شاہ نے اب تک کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ان کی یہ پراسرار پوسٹس فینز کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہیں، جنہیں اب علیزے کے باضابطہ بیان کا بے چینی سے انتظار ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہیں، لیکن اس بار ان کی ذاتی زندگی کے اس نئے پہلو نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کیا واقعی علیزے کسی رومانوی رشتے میں بندھ چکی ہیں؟ اس سوال کا جواب تو شاید وقت ہی دے گا، لیکن فی الحال سوشل میڈیا پر یہ موضوع گرم ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا علیزے شاہ
پڑھیں:
کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔
اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں 25 سالہ مشل نامی خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔