چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بیجنگ :
2026 میلان سرمائی اولمپکس کی سرکاری ویب سائٹ نے اپنے ہوم پیج پر یہ خبر شائع کی ہے کہ میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی اور چائنا میڈیا گروپ نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اور چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر میلان سرمائی اولمپکس کے براڈکاسٹنگ حقوق رکھنے والی نشریاتی ایجنسی بن گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق، دونوں فریق 2026 میلان سرمائی اولمپکس سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ اور نشریات میں تعاون کو مضبوط کریں گے، متعدد تعاون کے منصوبے جیسے کہ میٹریل اور میڈیا کی مشترکہ پروڈکشن، کھیلوں اور سرمائی کھیلوں کے فروغ، اور اطالوی اور چینی سرمائی اولمپک ثقافت کے فروغ کے لیے تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ مارچ 2021 کے اوائل میں، چائنا میڈیا گروپ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعے 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لیے چائنیز مین لینڈ میں خصوصی ٹیلی ویژن نشریاتی حقوق حاصل کیے تھے۔ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ اور اطالوی اولمپک کمیٹی کے صدر اور 2026 میلان سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جیوانی ملاگو نے سوئٹز لینڈ کے شہر لوزان میں فریقین کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج
میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔
میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔