اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

امر یکہ نے بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تر جمان
بیجنگ ()
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس سال اپریل سے عالمی تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد “مساوی محصولات” عائد کیے ، جو یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے، اور اس نے کثیر الجہتی تجارتی نظام اور معمول کےبین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ صرف اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کا صحیح معنوں میں تحفظ کرسکتے ہیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ تمام فریق امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے حل کر یں۔ اس کے ساتھ ہی چین تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ ہمیشہ عدل و انصاف کے شانہ بشانہ اور تاریخ کی درست جانب کھڑے ہوں اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا بھرپور دفاع کریں۔ چین کسی بھی فریق کی جانب سے نام نہاد ٹیرف میں کمی اور استثنیٰ کے بدلے چین کے مفادات کی قیمت پر امریکا کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی اقدامات اٹھائےگا۔وا ضح رہے کہ حال ہی میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ متعلقہ معیشتوں کے ساتھ بات چیت کو تیز کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ 9 جولائی کو “مساوی محصولات” پر 90 روزہ معطلی کی مدت کے اختتام سے پہلے امریکا کچھ ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں تک پہنچ جائےگا.

ان ممالک کے لئے جو کسی معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں ، ٹیرف کا معیار یکطرفہ طور پر طے کیا جائےگا۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپنے جائز حقوق کے ساتھ

پڑھیں:

علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا کی 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے مقیم سفرا اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کے فروغ، تجارت میں اضافے اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام علاقائی ممالک بھرپور شرکت کریں گے کیونکہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات، علاقائی ممالک کے سفیروں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور وزارت خارجہ و متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا سینیٹر اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

  • کراچی پرحملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
  • پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو حماس کے موقف کا خیرمقدم کرنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
  • علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے  ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
  • دورہ جامعہ اشرفیہ‘ علوم کی تقسیم حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے کی: فضل الرحمان