شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تمام داخلی و خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر 3 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان
پڑھیں:
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ آزادی کی تقریب، پرچم کشائی
—ویڈیو گریبنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اعلامیے کے مطابق یومِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یومِ آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔