جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کرونگا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
حنیف عباسی ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت ہدایت کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ ریلوےکو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟
ایمریٹس ایئرلائن نے یکم اکتوبر 2025 سے اپنے تمام جہازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
مسافروں کو صرف ایک پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی، جس کی طاقت 100 واٹ آور (Wh) سے کم ہو، لیکن پرواز کے دوران اس کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
کیوں لگائی گئی پابندی؟ایئرلائن کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریز (پاور بینک) آگ لگنے اور دھماکے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں پچھلے برسوں کے دوران کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں پاور بینک سے جہاز کے اندر آگ بھڑک گئی۔ اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمریٹس نے یہ فیصلہ کیا۔
نئی پابندی کی شرائط
ایمریٹس نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، جس کی طاقت 100 واٹ آور سے کم ہو۔ تاہم، اس پاور بینک کو پرواز کے دوران کسی بھی ڈیوائس کو چارج کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی اسے جہاز کے پاور سورس سے چارج کیا جا سکے گا۔
پاور بینک کو چیک ان بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ اسے صرف سیٹ کی جیب یا سیٹ کے نیچے رکھے گئے بیگ میں رکھا جا سکتا ہے، اوور ہیڈ لاکر میں نہیں۔مسافروں کے لیے ہدایات
ایمریٹس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوائسز (موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ) کو فل چارج کر کے سفر پر آئیں تاکہ طویل پروازوں کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
یاد رہے کہ ایوی ایشن اداروں کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریز کو ’خطرناک سامان‘ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ ان میں ’تھرمل رن اَووے‘ (بے قابو گرم ہونا) کا خطرہ ہوتا ہے، جو آگ یا دھماکے کا باعث بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرلائن ایمریٹس پاور بینک تھرمل رن اَووے لیتھیم آئن بیٹریز