ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

پاکپتن (سب نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو)اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی اموات کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی گئی۔
ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔اسپتال میں 16جون سے 22جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صرف 19 جون کو اسپتال کے پیڈیا ٹرک وارڈ میں 5 بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔
کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے نوٹس لیا اور 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے مطابق 15 بچے نومولود تھے جو پرائیویٹ اسپتالوں سے بھجوائے گئے تھے، 3 بچوں کی ہوم ڈیلیوری تھی جبکہ ایک 5 سالہ بچے کی ہلاکت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی تھی۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام لگایا ہے۔ ٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیق پاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیق ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا سکی ،رینکنگ جاری ایران چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اسلام آباد میں 1سال میں 1427ریسٹورنٹس پر 3کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ، رپورٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان

ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جو بھی شخص اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی مصدقہ اطلاع فراہم کرےگا، اسے 5 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اس کی شناخت محفوظ رہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر مغویوں کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری

واضح رہے کہ 10 اگست کو نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت اغوا کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انعام کا اعلان بازیابی پانچ کروڑ ڈپٹی کمشنر زیارت زیارت مغوی اسسٹنٹ کمشنر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کتنی ہلاکتیں اور کیا تباہی ہوئی؟ پی ایم ڈی اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ آزادی کی تقریب، پرچم کشائی
  • ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب
  • دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا
  • یوم  آزادی پر  پروفائل فوٹو کو قومی پرچم سے کیسے سجائیں, آسان طریقہ کار
  • لاہور: باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
  • غزہ: ہسپتالوں میں ادویات ختم، بیماریوں اور بھوک سے اموات میں اضافہ
  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان
  • اسلام آباد میں بچوں کے اغوا اور جنسی تشدد کے مقدمات میں سزا کی شرح نہ ہونے کے برابر