City 42:
2025-11-27@04:46:46 GMT

چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

 ویب ڈیسک : چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی 
 خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں۔

انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں میزبان پاکستان نے مسلسل اپنا چوتھا گروپ میچ جیت کر  سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ بی میں فائنل فور کی ٹیموں کا فیصلہ امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 224 رنز بنائے۔ کپتان سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئےاور  56 گیندوں پر99 رنزپر وکٹ گنوا کر سینچری سے محروم رہے۔نائب کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 100 رنز تک محدود رہی۔ ذوالفقار بابر اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں باہم تقسیم کیں۔

گروپ اے  کے دیگر میچز میں متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 7 وکٹوں اور جنوبی افریقا نے ہانگ کانگ کو 25 رنز سے شکست دی۔

گروپ بی میں آسٹریلیا نے امریکا کو شکست کا ذائقہ چکھاتے ہوئے6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ریسٹ آف دی گلف نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 3 وکٹوں سے قابو کیا جبکہ سری لنکا نے زمبابوے کو10وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کو ایونٹ کا پانچواں اور آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں جنوبی افریقا کا یو اے ای، ہانگ کانگ کا ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

گروپ بی میں آسٹریلیا کا زمبابوے، امریکا کا ریسٹ آف دی ورلڈ اور سری لنکا کا ریسٹ آف دی گلف سے مقابلہ طے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالی تعاون دینے کا اعلان
  • دبئی ایئر شو 2025 میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • بھارتی عدالت عظمیٰ اور مفرور بھائیوں میں 57 کروڑ ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  • ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • امریکی بینک کا ریکوڈِک منصوبے کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان
  • مالی کے گروہ کو اماراتی شہزادے کی رہائی کے عوض 5 کروڑ ڈالر تاوان کی ادائیگی