لاہور تا روس مال بردارٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(صباح نیوز) پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک مال بردارٹرین چلانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔ ریلوے حکام کے مطابق جولائی میں پہلی مال بردار ٹرین روس کیلیے روانہ ہوگی، 16 بوگیوں پر مشتمل مال بردار پہلی ٹرین ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔ پاکستان ریلویز کی مال بردارگاڑی کاآخری سٹیشن روس کاشہر اسٹراخان ہوگا، مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے بھی پاکستان پہنچیں گی ،22 جون کوٹرین کی روانگی ایران اسرائیل جنگ کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔
پبلک ریلیشنز آفیسرپاکستان ریلویز بابر رضا نے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔