مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری، 11 بچے، 3 خواتین سمیت 18 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل کئے گئے، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار شامل ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 11 بچے 3خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں ۔خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے، منڈی بہاوالدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی ۔مون سون بارشوں کا پہلا سپیل 1 جولائی تک جاری رہے گا۔
پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات کی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے دریاؤں نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
باٹا پور:خاتون اور اس کے بچوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے فیکٹ شیٹ کے پیش
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔