58 کھرب ڈالر، 47 لاکھ اموات: امریکا کی 20 سالہ جنگی داستان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
امریکا نے 9/11 کے بعد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور افریقی خطوں میں جنگیں چھیڑ کر نہ صرف 58 کھرب ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی بلکہ ان کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔
امریکی یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق، 2001 سے اب تک ان جنگوں میں تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار افراد براہ راست مارے گئے، جن میں امریکی فوجی، کنٹریکٹرز، اتحادی افواج اور عام شہری شامل ہیں۔
اگر ان جنگوں کے بالواسطہ اثرات (خوراک، ادویات، اور بیماریوں کی کمی) کو شامل کیا جائے تو یہ ہلاکتیں 45 سے 47 لاکھ تک پہنچ جاتی ہیں۔
عراق میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاکھ 15 ہزار عام شہری شامل ہیں۔ یہ کسی بھی امریکی جنگ میں سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہیں۔
افغانستان میں 70 ہزار عام شہریوں سمیت 2 لاکھ 43 ہزار افراد جان سے گئے۔ اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے جہاں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے۔
شام (2014–2021): 2 لاکھ 69 ہزار افراد ہلاک جبکہ یمن میں 1 لاکھ 12 ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔
امریکی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے کو بھی امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس اقدام سے علاقائی کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہزار افراد
پڑھیں:
فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 6 ہزار 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔