ہم شام کیساتھ صلح کے خواہاں ہیں لیکن "مقبوضہ گولان" نہیں دینگے، تل ابیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے نام نہاد "ابراہم معاہدوں" میں توسیع پر مبنی صیہونی رژیم کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں صیہونی رژیم کے قبضے میں باقی رہینگی! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے اپنے ایک نئے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم، "ہمسایہ ممالک" کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے "ابراہم معاہدوں" کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ جدعون ساعر نے کہا کہ ہم شام و لبنان کو بھی "دوستانہ معاہدوں" شامل کرنے کے لئے ابراہم معاہدے کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ نے مقبوضہ شامی علاقے "گولان" کے بارے سخت لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، گولان کی پہاڑیوں پر اپنی خودمختاری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ یہ علاقہ ہماری "سرزمین" کا حصہ ہے اور آئندہ کسی بھی معاہدے میں ہماری خودمختاری کے تحت باقی رہے گا!
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے دا پہ لگایا ہے اور لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر 1947 میں سرحدپار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔