لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔

ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔

ایشیا کپ 28 اگست سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت کو ایشیا کپ کی میزبانی سونپ رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کرلیا جائے یا پھر ایک ٹیم کم کرکے ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا جائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے یہ موقف اپنا رکھا ہے کہ ہم بھی حکومتی این او سی ملنے پر ہی ایشیا کپ کھیلنے جائیں گے۔

ہاکی ماہرین نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ کرکٹ کی طرح ہاکی معاملات میں بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو اس وقت کھیلوں کے میدان میں بھی جامع اور موثرسفارت کاری کی ضرورت ہے تاکہ بھآرت کے پاکستان کو اکیلا کرنے کے تمام حربوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

چین اور دوسرے ممالک کوساتھ مل کر ایشین ہاکی فیڈریشن سے یہ مطالبہ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہاکی ایشیا کپ کو کسی دوسرے ملک شفٹ کیاجائے۔

ایشیا کپ میں چین، جاپان، بھارت، پاکستان، ملائیشیا، کوریا، عمان، چائینز تائی پے شامل ہیں۔ دوسری جانب جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے جس کے ڈراز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے تاہم اس میں بھی پاکستان کی شرکت پر ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔

اس ایونٹ کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایف آئی ایچ پر ایونٹ کو شفٹ کرنے کی مہم شروع کی جاسکتی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیٹرن انچیف وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیں۔

اس لیے حکومتی سطح پر فوری طور پر اس جانب توجہ دے کر کھیل میں سفارتی کاری کا وقت ہے۔ اگر بروقت لابنگ نہ کی گئی تو پاکستان کو ان دونوں ایونٹس سے باہر کرکے بھارت اپنی کامیابی کا جشن منا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ کا ٹرننگ پوائنٹ؟ روہت شرما نے بتا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی ہاکی فیڈریشن پاکستان کو ایشیا کپ میں بھی ورلڈ کپ

پڑھیں:

ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں

ایشین کرکٹ کونسل کے مردانہ ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے ٹرافی تنازعے کا سلسلہ ممکنہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

رائزنگ اسٹارز کا فائنل 23 نومبر کو دوحہ میں ہونے والا ہے، جہاں ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ٹیم فائنل تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں بالکل ایشیا کپ کی طرح بھارت ‘A’ اور پاکستان شاہینز کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ ٹرافی سے متعلق کوئی تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے، جیسا کہ سینئر ٹورنامنٹ میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ فیس بھارتی حملوں کے متاثرین کو عطیہ کردی

رواں برس ستمبر میں، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی موجودگی کے باعث بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

بھارت نے براہِ راست محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث ٹرافی ابھی ایشین کرکٹ کونسل کے پاس موجود ہے، کونسل نے بھارت کو یہ موقع دیا کہ وہ کسی رسمی تقریب میں ٹرافی وصول کرے۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ موخر کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

سینیئرایشیا کپ میں اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں جیسے کلدیپ یادو، شیوام ڈوبے اور تیلاک ورما کو انفرادی ایوارڈز دیے گئے، جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو رنرز اپ انعام دیا گیا۔

کلدیپ یادیو کو سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر ایوارڈ ملا اور ابھشیک شرما کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، مگر بھارتی ٹیم نے فاتح ٹرافی وصول نہیں کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کی قیادت تبدیل، ایشیا کپ فائنل سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور معاملے کو اگلی آئی سی سی میٹنگ میں بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ کے مطابق وہ ٹرافی کی حوالگی کے سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل کے جواب کو قبول نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ ایشین کرکٹ کونسل بھارت پاکستان شاہینز ٹرافی ٹی20 رائزنگ اسٹارز محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے