ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی، ایوان کو یرغمال نہیں بنانے دوں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اب اجلاس بلانے کا آئینی اختیار کھو چکی ہے، بطور اسپیکر میں کسی کو ہاؤس کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دوں گا، ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کے پاس ریکوزیشن کا اختیار تھا تو ہم ان کی ہر بات تحمل سے سنتے تھے، لیکن اب حالات مختلف ہیں۔
انہوں نے واضح کیاکہ ایوان میں گالم گلوچ، ہلڑ بازی اور مار پیٹ جیسے غیر آئینی اقدامات جمہوریت کے خلاف سازش کے مترادف ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہاؤس کو آئین کے مطابق چلایا ہے اور بطور اسپیکر کبھی حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔ ’میں نے ایوان کو آئین کی کتاب کے مطابق چلایا، نہ کہ کسی سیاسی دباؤ کے تحت۔‘
ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کے پاس اقتدار تھا تو انہوں نے وفاق اور پنجاب میں غنڈے بھیج کر پارلیمانی وقار کو پامال کیا اور سازشوں کے ذریعے جمہوریت کے اہم ترین ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ایک فیصلے کی روشنی میں پارلیمانی لیڈر کی ہدایت کو نظر انداز کرنے والے اراکین کو ’ڈیفیکٹیو‘ قرار دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔
ملک محمد احمد خان نے اپنی گفتگو میں آئین اور جمہوریت کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے منصب کے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے ایوان کو چلانے کے پابند ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی ریکوزیشن ملک احمد خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی ریکوزیشن ملک احمد خان وی نیوز ملک محمد احمد خان انہوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل
پیپلز پارٹی کو مزید ارکان کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں سیاسی منظر نامہ واضح ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے عروج پر ہے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے ہو گا، جس میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 27 ارکان کی عددی اکثریت درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو اس وقت 37 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی کے 17، فارورڈ بلاک کے 11 اور مسلم لیگ نواز کے 9 ارکان تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہے ہیں، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی اسمبلی میں ایک، ایک نشست موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 5 ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید بھی کابینہ سے مستعفی ہو چکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم انوارالحق کی حکومت میں شامل ارکان کی تعداد 8 رہ گئی ہے، پیپلز پارٹی کو مزید ارکان کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں سیاسی منظر نامہ واضح ہونے کا امکان ہے۔