Islam Times:
2026-07-24@07:14:31 GMT

کراچی میں سڑکوں سے پارکنگ فیس ختم کر دی

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

کراچی میں سڑکوں سے پارکنگ فیس ختم کر دی

مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں اگر کسی نے پارکنگ کی فیس وصول کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع سڑکوں پر منگل سے چارجڈ پارکنگ ختم کر دی، کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر منگل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، صرف چند ایسے مقامات ہے جو چاردیواری میں ہیں وہاں پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مئیر مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں کے ایم سی کی حدود میں شہریوں کیلئے پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مئیر کراچی نے کہا کہ پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، تاکہ پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹایا جائے۔ مئیر کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے پارکنگ فیس کی مد میں ملتے تھے، تاہم اب پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں، کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔

مئیر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں 106 مرکزی سڑکوں پر میں 46 پارکنگ سائیڈز ہیں، جہاں پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے چارجڈ پارکنگ عملے، ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو مطلع کر دیا ہے کہ کے ایم سی کی مرکزی سڑکوں پر کوئی پارکنگ فیس وصول نہ کرے، جبکہ چاردیواری میں جو پارکنگ ہے، جن میں بارہ دری، ڈولمین سینٹر، سفاری پارک، چڑیاگھر اور جو چند پارکنگ ایریا ہے وہاں پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں اگر کسی نے پارکنگ کی فیس وصول کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، شہریوں کو سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ کے ایم سی کے ایم سی کی کی حدود میں فیس وصول کی پارکنگ فیس کی جائے گی نے کہا کہ کراچی نے وہاب نے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر