ہائی ویزانتظامیہ ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاری اداروں کی انتظامیہ صوبے میں رائج قوانین کو خاطر میں لاتی ہے اور نہ ادارے کی رجسٹرڈ یونین کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے نہ ہی لیبر ڈپارٹمنٹ کی توقیر مانتی ہے ۔ہائی ویز ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کی اعلیٰ، بااختیار انتظامیہ ملازمین میں بھرے غصے کا نوٹس لیتے ہوئے یونین سے بات چیت کا دروازہ کھولے بصورت دیگر ملازمین کا غصہ سخت احتجاج کی شکل اختیار کرلے گا ۔ یہ بات آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری کامریڈ اقبال نے فیڈریشن آفس گاڑی کھاتہ میں ہائی ویز ورکرز یونین کے مرکزی آفس سیکرٹری غلام مصطفی کے ہمراہ ملازمین کے ایک وفد سے کرتے ہوئے کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ ہائی ویز انتظامیہ حیدرآباد رجسٹرڈ یونین کے ساتھ پرامن ماحول میں خوشگوار تعلقات استوار کرکے ادارے کی ساکھ کو بہتر کرے ۔ ملازمین کے جائز ، قانونی حقوق و مراعات پر یونین کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے ۔ پہلے ہی سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی حاصلات کیلیے اسمبلیوں کے دروازوں پر نوحہ کناں ہیں ۔ ہائی ویز انتظامیہ حیدرآباد نے اگر ملازمین کے غصے پر توجہ نہ دی تو حیدرآباد چیف آفس ہائی ویز کے دفتر کے سامنے سندھ بھر کی مقرر فیڈریشن کے رہنما اور مزدور طبقے کی سیاسی پارٹیوں کے قائدین ملازمین کی قیادت کرتے ہوئے سخت احتجاج کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمین کے ہائی ویز یونین کے
پڑھیں:
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن: ریٹائرڈ ملازمین کو 8 کروڑ کے واجبات ادا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی، ملازمین نے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹائون کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات کی مد میں 8 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ٹاؤن کے افسران نے بھی شرکت کی۔ چیک حاصل کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے اور ان کو بروقت ملنا چاہیے۔ اب تک ٹاؤن کی جانب سے 8 کروڑ روپے کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مالی مسائل میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔