پاکستان کیلئے عالمی بنک کی نئی کنٹری ڈائریکٹرآج عہدہ سنبھالیں گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان کیلئے عالمی بنک کی نئی کنٹری ڈائریکٹرآج عہدہ سنبھالیں گی۔ نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگا بازارنے کہاہے کہ پاکستان کیلئے ورلڈ بنک کی بطور کنٹری ڈائریکٹرتقرری پر خوش ہوں۔شراکت داری سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچاہے ۔وفاق اور صوبائی حکومتوں اورمقامی اداروں اور سول سوسائٹی سے تعاون مزید بہتر کرنے کی منتظر ہوں۔پاکستان کی ترقی کیلئے چند اہم چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مدد جاری رکھیں گے ۔ موسمیاتی تبدیلی ، بچوں کی نشوونما،توانائی جیسے چیلنجز شامل درپیش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو: میجر نوید
بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔
مزید :