شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ تعمیرِ نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔ دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ تعمیرِ نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل اب ایکٹ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے تحت یکم جولائی سے مختلف ٹیکس اقدامات نافذ العمل ہوجائیں گے۔
فنانس ایکٹ کے تحت نئے مالی سال کے بجٹ کے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے کیوبا پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردیں، سخت امریکی پالیسی نافذ
  • ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
  • شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • شام پر بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • نیا بجٹ نافذ‘صدرنے  فنانس بل پر دستخط کر دیئے
  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • امریکا کا شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان
  • صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے
  • ٹرمپ نے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مشروط اشارہ دے دیا