بھارت میں کروڑوں کے جہیز کے باوجود سسرالیوں کے مظالم کی شکار بہو نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔
27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔
شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔
29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور کیڑے مار دوا خریدی اور گاڑی میں آکر بیٹھ گئیں جہاں انہیں وہ زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔
جائے وقوعہ پر موجود افراد نے گاڑی میں منہ سے جھاگ نکالتے ہوئے بیہوش خاتون کو دیکھا اور فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
پولیس نے رِتھنیا کے شوہر، سسر اور ساس کے خلاف جہیز ہراسانی اور خودکشی کا سبب بننے کے الزامات میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
تامل ناڈو کے قومی میشن برائے خواتین نے واقعے کے بعد 72 گھنٹوں میں کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نومسلم بھارتی خاتون‘ پاکستانی نوجوان کی شادی‘ جوڑے کی تلاش میں چھاپے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھارت سے آنے والی سکھ یاتری خاتون سربجیت کور اور اسکا شوہر ناصر حسین منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ مگر دونوں کا کو سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سربجیت کور (نور) واپس جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھہ میں شامل نہ تھی۔ یاد رہے بھارتی خاتون بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ جالندھر کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر فاروق آباد کے نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ نومسلم خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخوپورہ کی عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروادیا۔ اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کا شوہر ناصر حسین بھی شادی شدہ اور تین بچے ہیں، اس کا تعلق شیخوپورہ کے گاؤں داس سے بتایا جاتا اور زمیندارہ کرتا ہے۔ وکیل احمد حسن پاشا نے بتایا کہ میں نے کلمہ پڑھوا کر بھارتی خاتون کو مسلمان کیا۔ اپنے بیان میں خاتون نے کہا مجھے اغواء یا زبردستی نہیں کی جا رہی۔ اپنی مرضی سے پاکستان آئی اور نکاح کر رہی ہوں۔