کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے رات اور صبح میں ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
کمزور مون سون ہواؤں کے سندھ پر اثرانداز ہونے کے سبب بدھ اور جمعرات کو شہر میں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کمزور مون سون کی ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے زیر اثر شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اگلے تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، دیہی سندھ کے بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور سجاول میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے تاہم صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہلکی بارش
پڑھیں:
شہر قائد کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شہر قائد کے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید حبس اور گرمی کا سامنا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت حقیقی سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے، جو موسم میں معمولی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔