ایران کی آئل ریفائنری میں دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران کی آئل ریفائنری میں نائیٹروجن ٹینک پھٹنے کے باعث زوردار دھماکا ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کی آئل ریفائنری میں موجود نائیٹروجن ٹینک پھٹ گیا۔ مذکورہ حادثے سے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریفائنری کا کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔
سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے اس گولے کو تلف کرنے کے دوران ہوئے جو اسرائیلی بمباری کے دوران پھٹ نہیں سکا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت:کیمیکل فیکٹری میں دھماکا،12 افراد ہلاک،34 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 ء میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں مختلف صنعتی حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں شامل ہیں۔ بھارت میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کے دوران نقصان اور اموات کو اکثر کم رپورٹ کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی محنتی تنظیم (آئی ایل او) نے بھی اس کی نشاندہی کی ہے۔ یاد رہے کہ 1984 ء میں بھوپال میں امریکی کیمیکل کمپنی یونین کاربائن سے زہریلے دھویں کے اخراج سے 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوئے تھے۔
بھارت: تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد ریسکیو اہل کار کارروائی کررہے ہیں