یوم عاشورپر سندھ میں 5 اور6جولائی کو عام تعطیل کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور وفاق کی جانب سے پہلے ہی ملک بھر میں 9، 10 محرم کی عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عام تعطیل
پڑھیں:
سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا
لاہور:مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا اور اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہوچکی ہے۔
دوسری جانب سیرین ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے، ہم نے سی اے اے سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔