کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل، رواں سال کی تعداد 49 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
شہر قائد کے ضلع شرقی کے علاقے سچل میں مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد رواں سال شہر میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسٹ زون کے علاقے سچل میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کی جان لے لی۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران رواں سال سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے عبداللہ شاہ غازی روڈ بلاک جی کچا پکا روڈ پر پیش آیا، متوفی کی شناخت 20 سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے سینے پر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔
مقتول کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا صدر کینٹ اولڈ ریس کورس کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گی۔
، چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 25 سالہ مبشر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی:موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔