data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا ’بلیک آو¿ٹ بم‘ سامنے لے آیا۔ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی
ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے جو فضا میں جا کر 90 سلنڈر نماسب میونیشنز خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں جو ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو شارٹ سرکٹ کر دیتے ہیں۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو ناکارہ

پڑھیں:

گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
  • مدینہ بس حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد شخص
  • اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
  • کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نازیبا تصاویر کیس
  • بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیوں کیا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی
  • دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
  • اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ