نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔
نجی چینل کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کردی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔
بجلی صارفین کو 7 روپے 41 پیسے ریلیف سے متعلق غیر یقینی صورتحال، نیپرا سماعت میں حکام واضح جواب نہ دے سکے
نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کاٹیرف 3 روپے 95 پیسےفی یونٹ پربرقرار اور ماہانہ 100 یونٹ استعمال پرلائف لائن صارف کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار ہے۔
نیپرا کا بتانا ہےکہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کرکے نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے15 پیسے کمی کرکے نیا اوسط بنیادی ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا ٹیرف 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، صنعتوں کیلئے بھی فی یونٹ بجلی اوسطاً ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا نیا ٹیرف 33 روپے 48 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بلک بجلی صارفین کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے نیا بنیادی ٹیرف 41 روپے76 پیسے مقرر کیا گیا ہے جب کہ زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کرکے فی یونٹ بنیادی نرخ 30 روپے 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیسے مقرر کیا گیا ہے نیپرا کے مطابق بنیادی ٹیرف صارفین کی ٹیرف میں کرکے نیا
پڑھیں:
مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے:
ٹماٹر : فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگے
چکن: فی کلو 19 روپے 67 پیسے کا اضافہ
انڈے: فی درجن 6 روپے 19 پیسے کا فرق
چینی: فی کلو 52 پیسے مہنگی
آٹا : فی تھیلا 21 روپے 18 پیسے مہنگا
اس کے علاوہ پیاز، لہسن، دال ماش، لکڑی، گڑ بھی مہنگے ہوئے۔
سستی ہونے والی اشیاء:
اسی دوران کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی
کیلے : فی درجن تقریباً 4 روپے سستے
آلو: فی کلو 1 روپے 37 پیسے کم
ایل پی جی (گھریلو سلنڈر) : 10 روپے 39 پیسے سستی
دال چنا، مسور، مونگ، چاول، نمک اور گھی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔
25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں آیا، جن میں تازہ دودھ، دہی، بریڈ، سگریٹ سمیت کئی گھریلو اشیاء شامل ہیں۔
Post Views: 5