اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، پنجاب میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ کامیابی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محض چند ماہ کی قلیل مدت میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے مستحق افراد کو فراہم کئے گئے ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف بے گھر افراد کو چھت فراہم کر رہا ہے بلکہ روزگار، مقامی معیشت کی بہتری اور تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں نے صرف جھوٹے نعرے لگائے، ہم نے عوام کیلئے حقیقت میں گھر بنا کر دکھائے، یہ منصوبہ ہر شہری کو باعزت زندگی کا حق دینے کا وعدہ ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔
اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔
متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔