فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت ایک سو سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس  میں کمی کردی گئی اور اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنیر اور دہی کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جب کہ موبائل فون سم کاڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی سے 10فیصد تک کم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ ایس یو ویز پر 44 فیصد کمی سے ڈیوٹی 50 فیصد ہوگئی، مرغی، مچھلیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصدکردی گئی، پرندوں کےانڈوں پر ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔

کتے اور بلی کے کھانے پر 5 فیصد کمی سے ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد کردی گئی ہے جبکہ ریٹیل پیک میں انسٹنٹ کافی پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمباکو پر ڈیوٹی 40 فیصد تک کم کردی گئی، کھجور، ناریل، برازیلی گری دار میوے، کاجو پر ڈیوٹی 16 فیصد تک کم کی گئی۔

اس کے علاوہ انجیر، انناس، ایوکاڈو، امرود اور آم پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ پپیتا اورسیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گری دار میوے پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، فروزن مچھلی پرڈیوٹی نصف کرکے 17.

5 فیصد کر دی گئی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کردی گئی ہے کے مطابق فیصد کمی پر ڈیوٹی

پڑھیں:

اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔

اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔

اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست