خیبرپختونخوا میں16ماہ بعد سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 11 سنیٹرز کیلئے جولائی کے وسط میں انتخاب متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 16 ماہ سے زیرالتوا ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت کیلئے 65 کا میجک نمبردرکار ہے،سینیٹ میں حکمران اتحاد کے پاس اس وقت 59 سینٹرز ہیں۔ایوان بالا میں اپوزیشن کے پاس 26 سینٹرز ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 145 ممبران 11 سنیٹرز کا انتخاب کریں گے،ایک امیدوار کے انتخاب کیلئے کم ازکم 13 ممبران کے ووٹ چاہیے ہوں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 52 ممبران ہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے حامی ممبران کی تعداد 93 ہے۔ایوان بالا میں نشستوں کی کل تعداد 96 ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب، شاداب باہر
لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔
ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ اسکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، ذرائع کےمطابق شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔
کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سےمنتخب کردہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، مائیک ہیسن چھ جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔
قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہے، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔