صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی،جسٹس منصور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر نیا قانونی نقطہ اٹھا دیا .عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ خط گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا، خط کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مو ¿قف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدرِ مملکت چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے لیکن اس کے برعکس انہوں نے جلد بازی میں از خود سنیارٹی کا تعین کر لیا، ججز کی سنیارٹی کا یہ معاملہ پہلے ہی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے اس لیے اس پر یکطرفہ فیصلہ کرنا مناسب نہیں تھا بلکہ اس اہم معاملے پر باضابطہ مشاورت ناگزیر تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی پر بھی اعتراض اٹھایا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے مو ¿قف اپنایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیئے، جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کے مو ¿قف کے حق میں رائے دی، اسی طرح پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس منصور شاہ کی رائے کی حمایت کی، وزیر قانون خیبرپختواہ بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے متفق ہوئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) قصورمیں پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ، اقدام قتل کی دفعات میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تھانہ بی ڈویژن کوٹ بلوچاں قصور کے رہائشی 35 سالہ سہیل اصغر دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا‘ پولیس ٹیمیں جشن آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پہلے سے ناکوں اور چھتوں پر تعینات تھی‘ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں قاتل دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کرنے والے 02 ملزمان سمیت 03 کو گرفتار کر لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے شہری کو زخمی کرنیوالی دھاتی ڈور اور پتنگیں برآمد کر لی گئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے، معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے والے ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ شہری اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں، خلاف ورزی کی صورت میں سنگین دفعات کے تحت جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔\378