لاہور:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

یاد رہے کہ یکم جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز

پڑھیں:

وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ

حنیف عباسی —فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔

اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان اسمبلی کا شدید احتجاج، متفقہ قرارداد منظور
  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش ہے‘ٹرانسپورٹ الائنس
  • وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا