اسلام آباد:

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت  ہوگا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طرز عمل بھی سیاسی ہونا چاہیے، تحریک انصاف نے بار بار سیاسی غلطیاں کیں، پہلے استعفے دیے، پھر اسمبلیاں توڑی اور اب اپنی نالائقی کی وجہ سے مخصوص نشستوں سے محرم ہوئے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ملیں، آج انہیں جن حالات کا سامنا ہے، اس کی واحد وجہ ان کی یہی غیر سیاسی سوچ ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی کئی کوشش کر چکے ہیں لیکن ہر بار ریاست نے آئین و قانون کے تحت آپ کا راستہ روکا، آئندہ بھی اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت  ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن صاحب کے اپنے صوبے میں پولیس محفوظ نہ ہو، جن کی حکومت دہشت گردوں سے ڈرتی ہو، وہ صرف ٹی وی پر بھڑکیں مار سکتے ہیں، صوبے میں اگرپی ٹی آئی کی لگاتار تیسری حکومت نہ ہوتی تو صوبے میں دہشت گردی نہ ہوتی۔

وزیرمملکت نے کہا کہ سیاسی اختلاف کا حق سب کو ہے لیکن ریاستی اداروں پر حملہ کسی کو بھی قبول نہیں، جو سیاست نفرت، انتشار اور بدامنی سے شروع ہو، اس کا انجام ہمیشہ پچھتاوے، تنہائی اور رسوائی ہوتا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان طلال چوہدری نے کہا کہ پر حملہ

پڑھیں:

روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کے روز بھی روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری رہی

روسی اور امریکی صدور کی الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھی روسی اور یوکرینی جنگی رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لڑائی جاری رہی ۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ 9 سے 15 اگست تک روسی افواج نے یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور متعدد فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ روسی افواج نے ایک ہفتے کے دوران سات بستیوں پر قبضہ کیا ۔یہ تمام علاقے ڈونیٹسک کے علاقے ہیں۔ فراہم کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران، روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا ایک لڑاکا طیارہ Su-27 بھی مار گرایا اور 27 گائیڈڈ فضائی بموں اور 2134 فکسڈ ونگ ڈرونز کو تباہ کیا ۔
یوکرین کی مسلح افواج نے 15 اگست کو بتایا کہ اس نے اس دن صبح سویرے کئی اہم روسی اہداف پر گولہ باری کی۔ یوکرین کی فورسز نے سمارا اوبلاست میں سیزران آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ یوکرینی افواج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوجی کمانڈ پوسٹ پر بھی ایک کامیاب حملہ کیا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • یمن: اسرائیلی بحریہ کا صنعا میں بجلی گھر پر حملہ، زور دار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
  • کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلبی
  • کوہاٹ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، پکنک منا کر واپس آنے والے 7 افراد جاں بحق
  • مرتضیٰ وہاب کا فاروق ستار سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ، ایم کیو ایم کا جواب
  • بنوں، سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
  • پی سی بی ویمن کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 21 اگست سے شروع ہوگا
  • روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کے روز بھی روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری رہی
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا
  • صنم سعید کا ’لڑکی کم لڑکا زیادہ‘ تبصرے پر پروین اکبر کو طنزیہ جواب