Jasarat News:
2025-11-18@23:52:04 GMT

پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ا سلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور ویب 3.

0 ٹیکنالوجیز میں خطے کا رہنماء بننے کی جانب گامزن ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور معروف بلاک چین ماہر بلال بن ثاقب نے اس منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کی ایک نئی عالمی شناخت متعارف کرائی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں، جو اسے عالمی کرپٹو معیشت میں ایک اہم کھلاڑی بناتے ہیں۔حکومت نے مزید اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ڈیجیٹل ایسیٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا18نومبرکو آغاز: اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز 18 نومبر کو ہو گا ۔

عالمی خلائی کانفرنس کا موضوع “پائیدار ترقی کے لئے خلائی سائنس ٹیکنالوجی کا کردار”ہے ۔ موسمی تبدیلی ، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ سپارکو کے مطابق کانفرنس میں 25 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

تین روزہ کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے ۔ دو ہزار سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہیں ۔ کانفرنس میں پانچ پلینری سیشنز، تئیس تکنیکی اور بارہ ماسٹر کلاسز شامل ہیں ۔

ترکیہ ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز فورم میں شرکت کریں گے، رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر بھی خصوصی سیشن ہوگا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
  • پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
  • پاکستان کی میری ٹائم صنعت میں سنگِ میل— بنکرنگ کے لیے پہلا لائسنس جاری
  • کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی؛ بٹ کوائن ایک ہفتے میں 13 فیصد گر گیا
  • جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
  • وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا18نومبرکو آغاز: اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان
  • صدر نے پاکستان آرمی، ائیر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دیدی