جیکب آباد ، ڈیوائس ہولڈرلٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں بسپ ڈیوائس ہو لڈر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا 62لاکھ نقدی چھین کر فرار،تین شہری موٹر سائیکل محروم ۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب تھانے شبیر آباد کی حد میں ڈیوائز ہولڈر کریم بخش بکھرانی سے 4 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 62 لاکھ روپے اس وقت چھین لیے جب وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو رقم دینے کے لیے بینک سے رقم نکلواکر اپنی دکان پر جارہا تھا واقعہ کے بعد متاثرہ ڈیوائس ہولڈر کے اہل خانہ نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے،جبکہ ایک دن میں 3 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے کوئٹہ روڈ پر ملک بار کے قریب تین مسلح افراد منیش کمار سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سینما روڈ سے دو مسلح افراد معصوم اظہار دہرپالی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے محمد نواز ابڑو کو بھی مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کردیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل مسلح افراد جیکب ا باد
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6