بھارت کے سابق جرنیل کی اپنی مسلح افواج اور مودی سرکار کو اہم وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے ایک سابق جرنیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے حالیہ فضائی معرکہ آرائی کے دوران بھارت نے جو ڈرون استعمال کیے اُن کے بارے میں بہت زیادہ ستائشی انداز اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ڈرون بنیادی طور پر غیر ملکی تھی۔ اِن کی ٹیکنالوجی بھی غیر ملکی تھی اور تمام پُرزے بھی۔ اِنہیں بھارت میں صرف جوڑا گیا تھا۔
چنئی کے ڈرون اسٹارٹ اپ امبر ونگز کے چیف ملٹری ٹیک ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ایم اندرا بالن نے بزنس ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو دفاعی تیاریوں کے حوالے سے اپنے ذرائع پر بھروسا کرنا ہے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔ اِس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس جو کچھ بھی ہے اُس کا بہت بڑا حصہ بیرونی ذرائع سے حاصل شدہ ہے۔ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی بھارت اب تک اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکا ہے۔ جدید ترین ڈرونز کی تیاری میں بھی بھارت پیچھے ہے ہے اور جن ڈرونز کو بھارتی ساختہ قرار دے کر خوش ہوا جاتا ہے وہ بھی بیرونی پُرزوں اور بیرونی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔
میجر جنرل (ر) ایم اندرا بالن کا کہنا ہے کہ بھارت کو دفاعی تیاریوں کے معاملے میں اپنے ذرائع پر بھروسا کرنا ہوگا کیونکہ جنگ کی صورت میں بیرونی ذرائع سے اہم پُرزوں اور آلات کی شپمنٹ میں تاخیر سے بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ کسی بھی معرکہ آرائی میں بنیادی سہارا اپنے ذرائع کا ہوتا ہے اور ہر معاملے میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔ بھارت دفاعی ساز و سامان کے معاملے میں امریکا، روس اور یورپ پر بہت زیادہ انحصار پذیر رہا ہے۔ اب لازم ہوچکا ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو اور اپنے وسائل کے ذریعے آگے بڑھا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاملے میں
پڑھیں:
پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی
تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ ہوا ہے بلکہ سفارت کاری بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے، مودی اب اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے بھی گھبرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اس سال پاکستان میں جشن آزادی منایا گیا ہے ایسا جوش و جذبہ بہت برسوں کے بعد دیکھا اور اگلے سال اس سے اچھے طریقے سے جشن ازادی منائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی نسبت پاکستان کے کمزور ملک کا تاثر ختم ہوگیا اور ایک مضبوط ملک نظر آنے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ بہت سالوں بعد ہمیں اپنے شہروں میں اتنی زیادہ سرگرمیاں جشن آزادی کے حوالے سے نظر آئیں اس کی ایک بہت بڑی وجہ پاکستان کی پاکستانی فوج، پاکستانی فضائیہ، پاکستانی بحریہ کی وہ شاندار کامیابی تھی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند ہوا، یہ بہت ضروری تھا کہ ہم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلاف فتح کا جشن بھی منائیں۔